ورچوئل اثاثہ بل 2025 کرپٹو کرنسیوں کو ریگولیٹ کرنے اور ڈیجیٹل معیشت کو ریگولیٹ کرنے کا مجوزہ قانون ہے، سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان

115
Dr. Afnanullah Khan
Dr. Afnanullah Khan

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ ورچوئل اثاثہ جات بل 2025 کرپٹو کرنسیوں اور بلاک چین ٹیکنالوجیز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک مجوزہ قانون ہے۔ہفتہ کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بل کا مقصد انسداد منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) اور کاؤنٹر ٹیررازم فنانسنگ (سی ٹی ایف) قوانین کو نافذ کرکے شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2021 کی رپورٹس کے مطابق پاکستانیوں کے پاس 20 ارب ڈالر کے کرپٹو اثاثے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا خیال ہے کہ ریگولیشن اس شعبے کی صلاحیت کو وسعت دے سکتی ہے اور ڈیجیٹل اثاثہ جات کو بھی بڑھا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بل پاکستان کی اپنی ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے کی بنیاد بھی فراہم کر سکتا ہے جس سے عالمی ڈیجیٹل اکانومی میں ملک کا مقام بلند ہو گا۔