ورچوئل یونیورسٹی کے تعاون سے کمپیوٹر بیسڈ سینٹرلائزڈ ٹیسٹ برائے سی ایس اور آئی ٹی گریجویٹس کا انعقاد

107
HEC
HEC

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):ورچوئل یونیورسٹی کے تعاون سے پاکستان کے 27 شہروں میں کمپیوٹر بیسڈ سینٹرلائزڈ ٹیسٹ برائے سی ایس اور آئی ٹی گریجویٹس کا انعقاد کیا گیا۔ایچ ای سی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹیسٹ میں 190 یونیورسٹیوں کے کل 9241 طلباء نے حصہ لیا جس کے لئے 61 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔

ٹیسٹ مخصوص مقامات پر 948 سیشنز میں کیا گیا۔ مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ملازمت کے بہتر مواقع کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیز پر تجربہ حاصل کرنے کے لئے صنعت میں باصلاحیت سی ایس اور آئی ٹی طلباء کی تقرری کو فروغ دینے اور سہولت فراہم کرنے کے لئے یہ اکیڈمیا-انڈسٹری کوآپٹ پروگرام کا حصہ ہے۔

اس اقدام کے سٹیک ہولڈرز میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)، وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام ، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ، پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن ، نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں۔