ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں چار شہری زخمی،پاک فوج بھارتی فائرنگ کے جواب میں بھارتی پوسٹوں کو موثر طریقہ سے ہدف بنا رہی ہے، آئی ایس پی آر

95

راولپنڈی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں چار شہری زخمی ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ورکنگ باﺅنڈری پر ہرپار ، چپراڑ، پوکھلیہ اور شکر گڑھ سیکٹر پر ہفتے کے روز سے وقفے وقفے سے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ہورہی ہے ۔