راولپنڈی ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) ورکنگ باﺅنڈری پر ہر پار اور چپڑار سیکٹر میں پاکستان اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے درمیان بدھ کی رات سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔جمعرات کو یہاں آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ ورکنگ باﺅنڈری پر گذشتہ 11گھنٹوں سے ہر پار اور چپڑار سیکٹر شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔پاکستان رینبجرز نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فورسز کی چوکیوں کو نشانہ بنا یا اور اسے بھاری نقصان پہنچا یا ۔