وزارتِ توانائی(پاورڈویژن)کی ہدایات کی روشنی میں گیپکوہیڈکوارٹرمیں آن لائن کچہری کاانعقاد

62

گوجرانوالہ۔ 29 جنوری (اے پی پی):وزارتِ توانائی(پاورڈویژن)کی ہدایات کی روشنی میں گیپکوہیڈکوارٹرمیں آن لائن کچہری کاانعقادکیاگیا۔

آن لائن کچہری کےدوران جنرل منیجر آپریشن مظہر نوید نے صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔آن لائن کچہری کے دوران صارفین سے بات چیت کرتے ہوئےجنرل منیجر آپریشن مظہر نوید نے کہا کہ صارفین کوبہترین سروسز کی فراہمی گیپکو کی اولین ترجیح ہےاورتمام ممکنہ وسائل کوبروئے کارلا کر صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات کےفوری ازالےکویقینی بنایاجا رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے گیپکو کی ٹیم ہمہ وقت مصروف عمل ہے اوراس سلسلےمیں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔جنرل منیجر آپریشن نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئےاپنے بجلی کےواجبات کی بروقت ادائیگی کویقینی بنائیں تاکہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی کاسلسلہ جاری رکھاجاسکے۔