وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

183
وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن میں بدھ کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی ) کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کا انعقاد مائیکرو سافٹ نے کیا۔وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق ورکشاپ کا مقصد اے آئی ٹیکنالوجی کےاستعمال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور روزمرہ زندگی اور سرکاری امور میں اے آئی کے کردار پر روشنی ڈالنا تھا۔

اے آئی ورکشاپ میں سیکرٹری آئی ٹی کیپٹن(ر ) محمد محمود، ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ حمیرا موریانی، ممبر آئی ٹی سید جنید امام، ممبر ٹیلی کام محمد جہانزیب رحیم، وزارت کے ذیلی اداروں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔

کنٹری ایجوکیشن لیڈ مائیکرو سافٹ پاکستان جبران جمشید نے شرکاء کو مصنوعی ذہانت کے استعمالات اور مستقبل میں اس سے جڑے چیلنجز پر تفصیلی پریذینٹیشن دی۔ورکشاپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذمہ دارانہ استعمال، اے آئی سکلز، اے آئی سلوشنز پر فوکس کیا گیا۔ورکشاپ کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔