اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے یہاں بدھ کو ملاقات کی۔
ملاقات میں کامیاب جوان انووویشن لیگ پراجیکٹ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری آئی ٹی ڈاکٹر سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔ملاقات میں وفاقی وزیر آئی ٹی کو کو کامیاب جوان انوویشن لیگ کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
بریفنگ میں میں بتایا گیا کہ کامیاب جوان انوویشن لیگ پراجیکٹ کے تحت ملک بھر کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجز کے سٹوڈنٹس کے لیئے انوویشن چیلنج کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا وزارت آئی ٹی کامیاب جوان انوویشن لیگ پراجیکٹ کی کامیابی کے لیئے ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی، نوجوانوں کی ترقی اور ان کو بااختیار بنانا وزارت آئی ٹی کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے،
وزارت آئی ٹی کا ڈیجی سکلز پروگرام نوجوانوں کے لیئے بہت فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا انٹرپرینیورز کو زیادہ زیادہ سہولیات دینے کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں، وزارت آئی ٹی کے تمام ادارے اپنا فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کامیاب جوان انوویشن لیگ ملک میں انوویشن اور انٹرپرینیورل کلچر کو فروغ دینے کے لیئے بہت اہم کردار ادا کرے گا، کامیاب جوان انوویشن لیگ پراجیکٹ کا ہدف ملک کے نوجوانوں کو مستفید کرنا ہے۔
وزارت آئی ٹی کے نوجوانوں کی ترقی کے حوالے سے اقدامات قابل تعریف ہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیئے وزارت آئی ٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ملاقات میں سی ای او اگنائٹ عاصم شہریار حسین ،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سید حسنین کاظمی ،ایم ڈی پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ عثمان ناصر بھی موجود تھے۔