اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی خالہ سینئر پارلیمنٹرین بیگم نجمہ حمید کے ایصال ثواب کے لئے بدھ کو وزارت اطلاعات و نشریات میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں بیگم نجمہ حمید مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی ہوئی۔
تعزیتی اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، ایڈیشنل سیکرٹری سہیل علی خان، ایم ڈی اے پی پی اختر منیر، چیرمین پیمرا سلیم بیگ، ڈی جی انفارمیشن سروس اکیڈمی مبشر توقیر، پریس رجسٹرار طارق خان، ڈی جی ریڈیو طاہر حسن، پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن سمیت وزارت کے دیگر اعلی حکام اور افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں مرحومہ نجمہ حمید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔