- Advertisement -
اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وزارت اقتصادی امور کے ایکس اکائونٹ کوہیکرز کے کنٹرول سے نکال دیا گیا ۔ وزارت اقتصادی امورکے ترجمان نے جمعہ کویہاں جاری بیان میں کہاہے کہ حکومتی اداروں کی کوشش سے ہیکرز کی جانب سے کئی گئی متنازعہ پوسٹ ڈیلیٹ ہوگئی ہے اوراکائونٹ فی الحال ڈی ایکٹیویٹ کروایا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دشمن نے گزشتہ رات ایکس اکائونٹ ہیک کرکے پاک بھارت کشیدیگی کے حوالے سے نامناسب پوسٹ کی اور عالمی اداروں کے سامنے پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی تاہم وزارت اقتصادی امور اور حکومتی اداروں کی مشترکہ کوشش سے دشمن کی یہ سازش ناکام بنادی گئی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594798
- Advertisement -