وزارت امور خارجہ کے تعاون سے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر گلوکار زوہیب زمان کا ایک پر اثر نغمہ ریلیز کیا جائے گا

150
foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کو یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا جائے گا۔

منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ میں ہم اس موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے اور ان کے منصفانہ مقصد کے لیے انتھک حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں

۔ 5 اگست کو اس حوالے سے گلوکار زوہیب زمان کا ایک پر اثر نغمہ وزارت امور خارجہ کے تعاون سے ریلیز کیا جارہا ہے۔