اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت آئندہ مالی سال 2025-26 کے دوران وزارت امور کشمیر،گلگت بلتستان اور سیفران ڈویژن کے ایک جاری اور نئے منصوبے کے لئے مجموعی طور پر 1800 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔
منگل کو جاری پی ایس ڈی پی اعدادو شمار کے مطابق ایک جاری منصوبے پناہ گزینوں کے انتظامی اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے 1750 ملین روپے اور ایک نئے منصوبے ہوسٹنگ کمیونٹی سپورٹ پروگرام کے لئے 50 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔