وزارت انسانی حقوق آٹزم کے بارے میں آگاہی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا ٹویٹ

52
موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کو اولین ترجیح دی ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزارت انسانی حقوق آٹزم کے بارے میں آگاہی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

ورلڈ آٹزم کے موقع پر جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ورلڈ آٹزم ڈے ہے، وزارت انسانی حقوق آٹزم کے بارے میں آگاہی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، ہمیں ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا چاہئے جہاں معذوری کے حقوق کا احترام کیا جائے اور کوئی پیچھے نہ رہے۔