وزارت انسانی حقوق کی سیکرٹری رابعہ جویری آغا کی زیر صدارت اجلاس، انسانی حقوق کمیشن کی استعداد کار کو بہتر بنانے اور درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر غور

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق کی سیکرٹری رابعہ جویری آغا کی صدارت میں بدھ کو اسلام آباد میں نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے اراکین کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری حمیرا اعظم سمیت دیگر سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے اراکین نے ورکنگ کے دوران پیش آنے والے …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق کی سیکرٹری رابعہ جویری آغا کی صدارت میں بدھ کو اسلام آباد میں نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے اراکین کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری حمیرا اعظم سمیت دیگر سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے اراکین نے ورکنگ کے دوران پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری انسانی حقوق نے کمیشن کی استعداد کار کو بہتر کرنے اور درپیش مسائل کے حل کیلئے دی گئی تجاویز پر بھی غور کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری انسانی حقوق رابعہ جویری آغا نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق کمیشن کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

Leave a Reply