اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزارت اوورسیز پاکستانیز نے روزگارکے سلسلے میں غیر قانونی طریقے سے یورپ جانیوالے پاکستانیوں کی ترکی کی جیلوں سے رہائی کیلئے ترکی کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ ترکی کے دوران ان کی ترکی کے اعلیٰ حکام سے ترکی کی مختلف جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے بات چیت کی ہے ،معاون خصوصی نے بتایا کہ جو افراد غیر قانونی طریقے سے ایران کے راستے ،ترکی اور پھر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں انہیں ترکی میں گرفتار کرلیا جاتا ہے ۔