17.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںوزارت ایوی ایشن نے ہوائی نقل و حمل کی خدمات کو بہتر...

وزارت ایوی ایشن نے ہوائی نقل و حمل کی خدمات کو بہتر بنانے اور عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے بڑی اصلاحات متعارف کرائیں، بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی اور بین الاقوامی کامیابیوں کا آغاز کیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وزارت ایوی ایشن نے ہوائی نقل و حمل کی خدمات کو بہتر بنانے اور عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے بڑی اصلاحات متعارف کرائیں، بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی اور بین الاقوامی کامیابیوں کا آغاز کیاہے۔ حکومت پاکستان کے پہلے سال کی تکمیل پر جاری ایک سالہ کارکردگی کی دستاویز کے مطابق یورپی یونین (ای یو) اور برطانیہ میں پاکستانی ایئر لائنز کے پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔

اس اقدام سے نہ صرف آمدنی کے نئے ذرائع کھلیں گے بلکہ یورپ کا سفر کرنے والے مسافروں کو براہ راست اور کم خرچ پروازیں بھی میسر آئیں گی۔ یہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے جس نے 2024ء میں 7.6 ارب روپے کا منافع رپورٹ کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا ہے۔ ایک اور اہم پیش رفت جنوری 2025ء میں گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے (این جی آئی اے) کا افتتاح کیا جو چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ایک اہم منصوبہ ہے۔

- Advertisement -

ہوائی اڈے کی 12,000 فٹ لمبے رن وے وسیع جہازوں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے مسافروں کی گنجائش، تجارت اور علاقائی روابطہ کو فروغ ملے گا۔ ہوائی اڈے سے سالانہ مسافر ٹریفک میں 10 فیصد اضافہ اور 30 ہزار میٹرک ٹن کارگو ہینڈلنگ کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے)، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) اور بیورو آف ایئر سیفٹی انویسٹی گیشن (بی اے ایس آئی) کی علیحدگی نے پاکستان کو انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکائو) کے ضوابط کے ساتھ ہم آہنگ کر دیا ہے جس سے نگرانی اور شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔

موسمیاتی ترقی کے شعبے میں، عالمی بینک کی مالی معاونت سے پی ایم ڈی میں ہائیڈرو میٹ سروسز آف پاکستان (ایم ایچ ایس پی) منصوبے کا آغاز موسم کی پیشین گوئی میں انقلاب لائے گا۔ 300 خودکار موسمی سٹیشنز، پانچ موسمی ریڈارز اور ایک ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سسٹم کی تنصیب سے موسمیاتی نگرانی اور آفات سے نمٹنے کی تیاری میں بہتری آئے گی۔

سکیورٹی، کارکردگی اور جدید کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، یہ اقدامات نہ صرف عالمی رابطے کو بہتر بناتے ہیں بلکہ پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کو سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ پرکشش بناتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے کمپنی کی ذمہ داریوں کو ایک نئی ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کیا گیا ہے۔ پاکستان اپنے ایوی ایشن کے شعبے کو مزید مضبوط اور عالمی سطح پر مربوط بنانے کی جانب بڑے اقدامات کر رہا ہے۔ ان کامیابیوں سے خطے میں ہوائی سفر کے لیے زیادہ سرمایہ کاری، بہتر خدمات اور روشن مستقبل کی توقعات وابستہ ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573473

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں