وزارت بحری امور نے ادارے میں بدعنوانی کی شکایت براہ راست وفاقی وزیر تک رپورٹ کرنے کے لئے ہاٹ لائن نمبر اور ای میل کا اجراءکر دیا

135
Ministry of Maritime Affairs of Pakistan

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وزارت بحری امور نے ادارے میں بدعنوانی کی شکایت براہ راست وفاقی وزیر تک رپورٹ کرنے کے لئے ہاٹ لائن نمبر اور ای میل کا اجراءکر دیا ہے۔ ترجمان وزارت بحری امور کے مطابق ادارے کی جانب سے ہاٹ لائن نمبر و ای میل کا پہلا قدم ادارے میں کسی بھی سطح پر کرپشن اور تجاویز کو وفاقی وزیربرائے بحری امور تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ نمبر 0300-0822234اور ای امیل [email protected] پر ادارے میں کسی بھی سطح کی بدعنوانی یا اس سیکٹر سے متعلقہ کوئی تجویز براہ راست وفاقی وزیر تک پہنچائی جا سکتی ہے۔ وزارت بحری امور عہدیدار نے بتایا کہ ادارے میں نومبر 2019ءمیں ای آفس لیول 4 حاصل کر لیا تھا اور پاکستان میں بلیو اکانومی کے تصو ر کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، بلیو اکانومی کے ذریعے اوشین ایکو سسٹم کی حفاظت کرنے کے ساتھ پائیدار معاشی نمو کی وجہ سے معیار زندگی بلند اور نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔