- Advertisement -
اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہےکہ وزارت بحری امور کے ادارے رواں سال 100ارب روپےمنافع کمائیں گے،2023 میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کا منافع 2 ارب روپے تھا،میرے وزارت سنبھالنے کے بعد وہ منافع 10 ارب روپے ہوگیا۔پیر کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ریاست کے ملکیتی ادارے سالانہ 8 سو ارب روپے کا گھاٹا کر رہے ہیں اور پچھلے 10 سال میں 6 سے 7 ہزار ارب روپے کا نقصان کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت بحری امور کے تمام ادارے رواں سال سو ارب روپے کا منافع حاصل کریں گے،تمام اداروں میں بہت صلاحیت ہے اور میری ٹیم اس حوالے سے دن رات کوشش کررہی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ رواں سال کراچی پورٹ ٹرسٹ کا منافع 15 ارب روپے تک لے جایا جائے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565761
- Advertisement -