وزارت بین الصوبائی رابطہ کے 14 جاری اور3 نئے منصوبوں کےلئے ایک ارب 90کروڑ روپے مختص

208
PSDP

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 24-2023 کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے 14 جاری اور3 نئے منصوبوں کےلئے ایک ارب 90کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے مطابق وزارت کے 14جاری منصوبوں کےلئے ایک ارب 70کروڑ روپے جبکہ 3نئے منصوبوں کےلئے 20کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

اسلام آباد میں سائوتھ ایشین گیمز 22-2021کے انعقاد کےلئے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن اوربحالی کےلئے 61 کروڑ 17لاکھ روپے ، اسلام آباد، فیصل آباد، واہ کینٹ ، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد اورسوات میں ہاکی ٹرف کی تبدیلی کےلئے 25کروڑ روپے ،میگاایونٹس میں شرکت کےلئے فارن کوچز کی خدمات حاصل کرنے اورآلات کی خریداری کےلئے 10کروڑ روپے

،پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں بائیومکینیکل لیب کے قیام کےلئے 12کروڑ روپے اور سپورٹس کمپلیکس میں شاہراہوں ، فٹ پاتھ ، مین گیٹ اور سکیورٹی سسٹم کی بحالی اورتعمیرکےلئے 10کروڑ 35لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ، قومی کھیلوں کے انعقاد کےلئے 15کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔