وزارت تجارت میں تجارتی رجحانات کا جائزہ لینے کے لئے مشاورتی اجلاس

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وزارت تجارت میں تجارتی رجحانات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری ، عبدالرزاق داؤد کی زیرصدارت ایک مشاورتی اجلاس ہوا۔ جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں مشیر تجارت کو بتایا گیا کہ عارضی (پری پی بی ایس) اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2021 میں ماہانہ برآمدات10 سالوں کے بعد سب سے زیادہ رہی ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ …

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وزارت تجارت میں تجارتی رجحانات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری ، عبدالرزاق داؤد کی زیرصدارت ایک مشاورتی اجلاس ہوا۔ جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں مشیر تجارت کو بتایا گیا کہ عارضی (پری پی بی ایس) اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2021 میں ماہانہ برآمدات10 سالوں کے بعد سب سے زیادہ رہی ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ پہلا موقع ہے جب برآمدات نے مسلسل چھ ماہ تک 2 بلین ڈالر کا ہندسہ عبور کیا۔ 2011 کے بعد۔ مارچ 2021 میں برآمدات 13.4 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 2،345 ملین ڈالر ہوگئیں جبکہ فروری 2021 میں برآمدات 2،068 ملین ڈالر تھی ۔

انہیں بتایا گیا کہ مارچ 2021 میں ویلیو ایڈڈ اور غیر روایتی مصنوعات کی برآمد میں ایک بڑھتا ہوا رجحان دیکھا گیا۔ مارچ 2020 کے مقابلے میں سیمنٹ کی برآمدات میں 61فیصد ، گھریلو ٹیکسٹائل 34فیصد ، مرد اور خواتین کے لباس 29فیصد ، چاول 10فیصد ، پھل اور سبزیاں کی برآمدات میں 54 فیصد اور گوشت 47 فیصد کا اضافہ ہوا ہے انہوں نے یہ بھی بتایا گیا کہ زیادہ تر غیر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد میں کمی کے رجحان کو نوٹ کیا گیا مارچ 2020 کے مقابلے میں تمباکو اور سگریٹ کی برآمدات میں -22 فیصد ، خیمے اور کینوس 36 فیصد ، کپاس کا فضلہ-20 فیصد ، اور ٹریککسٹ کی برآمدات میں 14 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے مشیرتجارت کو بتایا گیا کہ جغرافیائی طور پر ، مارچ 2021 کے دوران امریکہ ، چین ، برطانیہ ، جرمنی ، افغانستان اور قازقستان کی برآمدات میں اضافہ جبکہ متحدہ عرب امارات ، بنگلہ دیش ، سعودی عرب اور کینیا کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے اجلاس میں بتایا گیا کہ مارچ 2021 میں درآمدات 5،313 ملین ڈالر ہوگئیں ، جس کی بنیادی وجہ پٹرولیم ، گندم ، سویا بین ، مشینری ، خام مال اور کیمیکل ، موبائل ، کھاد ، ٹائر اور اینٹی بائیوٹکس اور ویکسین کی درآمد میں اضافہ ہےاجلاس میں برآمدات کی 9 ماہ کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر تجارت کو بتایا گیا کہ جولائی تا مارچ 2020-21 کی مدت کے عبوری (پری پی بی ایس) برآمدی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ برآمدات 7 فیصد اضافے سے 18،669 ملین امریکی ڈالر ہوگئیں جبکہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران یہ برآمدات 17،451 ملین امریکی ڈالر تھیں۔جولائی تا مارچ 2020-21 کے دوران گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں قیمتوں میں اضافے اور غیر روایتی مصنوعات کی برآمدات جیسے کپڑے ، دواسازی ، کٹلری وغیرہ میں اضافہ ہوا۔ اسی عرصے کے دوران زیادہ تر غیر ویلیو ایڈیڈ مصنوعات جیسے روئی کا سوت ، خام چمڑا ، روئی کا فضلہ ، مکئی وغیرہ میں برآمدات میں کمی دیکھی گئی۔ مشیر تجارت نے کوڈ کی عالمی وبا کے باوجود برآمدات میں اضافے پر برامندکنداگان کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں