وزارت تجارت نئے ایکسپورٹرز کی کھیپ تیار کر رہی ہے جو پاکستان کی برآمدات میں اضافے کا ذریعہ بنے گی، وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان

وزارت تجارت نئے ایکسپورٹرز کی کھیپ تیار کر رہی ہے جو پاکستان کی برآمدات میں اضافے کا ذریعہ بنے گی، وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزارت تجارت نئے ایکسپورٹرز کی کھیپ تیار کر رہی ہے جو پاکستان کی برآمدات میں اضافے کا ذریعہ بنے گی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان …

وزارت تجارت نئے ایکسپورٹرز کی کھیپ تیار کر رہی ہے جو پاکستان کی برآمدات میں اضافے کا ذریعہ بنے گی، وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزارت تجارت نئے ایکسپورٹرز کی کھیپ تیار کر رہی ہے جو پاکستان کی برآمدات میں اضافے کا ذریعہ بنے گی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ہالینڈ کا ترقی پذیر ممالک سے درآمدات بڑھانے کا ادارہ (سی بی آئی) پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کو برآمدی نیٹ ورک میں شامل کرنے کیلئے تربیت دیں گے، پاکستان میں زراعت، ہارٹیکلچر، ٹیکسٹائل کے مخصوص سیکٹروں، کنزیومر گڈز اور لائٹ انجینئرنگ میں نئے برآمد کنندگان تیار کئے جا سکتے ہیں، اس مقصد کیلئے ایکسپورٹ کوچنگ، متعلقہ اداروں کی ڈویلپمنٹ اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے پروگرام تیار کئے جائیں۔

Leave a Reply