وزارت تجارت نے ایکسپورٹ کلچر کے فروغ کیلئے وزیر اعظم کو بریفنگ دی ہے ، عبدالرزاق دائود

92

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزارت تجارت نے ایکسپورٹ کلچر کے فروغ کیلئے وزیر اعظم کو بریفنگ دی ہے ۔

جمعہ کو ایک بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبے کیلئے قومی تعاون کے کلچر کے فروغ کیلئے ہر سطح پر کام ہورہا ہے ، موجودہ حکومت برآمدات کو بڑھانے کیلئے درست سمت کی جانب گامزن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر ایکسپورٹ کلچر کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے، معاشی تحفظ اور آزادی کیلئے برآمدات کا اہم کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ دس سال تک برآمدات میں کمی کا سامنا رہا اب بہتری آرہی ہے ابھی ایک طویل سفر طے کرنا ہے ۔