وزارت تجارت کا برآمدات کے شعبہ کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کراچی ایئرپورٹ جدید سیکنر نصب کرنے کا فیصلہ

63
ایکسپو 2020 ۔ پاکستان کو 192 پویلین میں سے انٹیریئر ڈیزائن کے لیے سلور ایوارڈ سے نوازا گیا، عبدالرزاق دائود

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نےکہا کہ وزارت تجارت نے برآمدات کے شعبہ کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کراچی ایئرپورٹ جدید سیکنر نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سیکنر کی تنصیب۔ سے سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں تیزی آئے گی اور کم وقت میں سیکنگ کا عمل مکمل کیا سکے گا ۔انہوں نے کہا سیکنر کی عمارت کے ساتھ ایئر پورٹ کے اندر سبزیوں اور پھلوں کو زخیرہ کرنے اور موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئیے مناسب شیڈ بھی تعمیر کیا جائے گا ۔سیکنر کی تنصیب سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گا۔