31 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومقومی خبریںوزارت تعلیم کے زیر اہتمام تین روزہ قومی کانفرنس25نومبر سے اسلام آباد...

وزارت تعلیم کے زیر اہتمام تین روزہ قومی کانفرنس25نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

- Advertisement -

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن حمید خان نیازی نے کہاہے کہ وزارت تعلیم پاکستان میں پڑھنے کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے،وزارت کے تحت پڑھنے اور خواندگی کے موضوع پر تین روزہ قومی سطح کی کانفرنس منعقد کرائی جا رہی ہے جس کا عنوان ”آج کے قارئین، کل کے سیکھنے والے“ ہیں یہ بک فیسٹیول اور کانفرنس پر مبنی تقریبات 25، 26 اور 27 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے نگران وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تین روزہ تقریبات کتابوں کے شائقین کے لیے سیکھنے اور علم سے بھرپور ہوں گی۔سیکرٹری برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ وسیم اجمل چوہدری نے توقع ظاہر کی کہ ان تقریبات سے نہ صرف پڑھنے کے کلچر کو فروغ ملے گا اور خواندگی کی بنیادی مہارتوں میں اضافہ ہو گا بلکہ معروف ماہرین تعلیم کے ساتھ گفتگو کا موقع بھی ملے گا۔ حمید نیازی جو ڈائریکٹوریٹ جنرل بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز (بیکس) کی قیادت بھی کرتے ہیں، نے ان تقریبات کو ایک منفرد موقع قرار دیا جہاں معروف ماہرین تعلیم خواندگی اور بنیادی تعلیم کے میدان میں اہم چیلنجوں اور پیشرفت پر بصیرت انگیز گفتگو کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تعلیم فراہم کرنے والے سرکردہ ادارے بنیادی سیکھنے کے مخصوص شعبوں کے جدید حل سے خطاب کرتے ہوئے مختصر ‘لائٹنگ ٹاکس’ پیش کریں گے۔نئی کتاب کی نمائش کرنے والا ایک پلیٹ فارم، فائونڈیشنل لرننگ میں پڑھنے کے چیلنجز اور حل پر توجہ مرکوز کرنے والے سٹالز، انٹرایکٹو تھیٹر،کہانی سنانے کے سیشنز اور بہت کچھ پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے والے دو بی ای سی ایس طلباء کو امتیازی ایوارڈ دیا جائے گا، اس کے علاوہ تمام افسران کے علاوہ بیکس کے اساتذہ بھی فیسٹیول کے مختلف پروگراموں کو دیکھنے، مشاہدہ کرنے اور سیکھنے کے لیے بک فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413926

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں