اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) ملک کی خارجہ پالیسی پر غور اور علاقائی پیش ہائے رفت کے تناظر میں سفارشات مرتب کرنے کے لئے سفیروں کی تین روزہ کانفرنس پیر کو وزارت خارجہ امور میں شروع ہو گئی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کانفرنس کی افتتاحی نشست کی صدارت کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور خارجہ سیکرٹری اعزاز چوہدری بھی موجود تھے۔