وزارت خارجہ نے علاقائی سمندر و بحری حدود کا بل 2016ءکا مسودہ تیار کر لیا

135
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 19نومبر (اے پی پی)وزارت خارجہ نے علاقائی سمندر و بحری حدود کا بل 2016ءکے نام سے نئے بل کا مسودہ تیار کر لیا ہے ۔ یہ بل اقوام متحدہ کے کنونشن برائے قانون 1982کے ساتھ سابق قانون کو ہم آہنگ بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔ وزارت خارجہ امور کے ذریعے کے مطابق تمام فریقین کی مشاورت سے علاقائی پانی و بحری حدود ایکٹ 1976کو زیر غور لا کر علاقائی سمندر اور بحری حدود بل 2016ءکے نام سے نیا بل ڈرافٹ کیا ہے جسے وزارت قانون و انصاف کو مزید غور کیلئے ارسال کیا گیا جا رہا ہے ۔