وزارت خارجہ کا تصدیق کے روایتی نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ دفتر خارجہ

312

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وزارت خارجہ نے قونصلر خدمات میں بہتری لانے کیلئے تصدیق کے روایتی نظام (مینول) کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دفترخارجہ کی طرف سے پیر کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق ابتدائی طورپر (منگل 5 مارچ ) سے ہیڈکوارٹرز میں ڈیجیٹل کیوآرکوڈسسٹم کا آغاز کیا جائیگا، بعدازاں تمام کیمپ آفسیز میں کیوآرکوڈسسٹم کا نفاذ عمل میں لایا جائیگا۔ کیوآرکوڈ سسٹم استعمال میں ڈیجیٹل تصدیق کا سہل نظام ہے،اس نظام کے ذریعے کیو آرکوڈسسٹم کے تحت کاغذات ودستاویزات کی تصدیق کی جائیگی جس سے جعلی دستاویزات وکاغذات کی تصدیق کو ختم کرنے میں بھی مدد ملیگی۔اس نظام سے کاغذ کے بغیر تصدیقی عمل کوآگے بڑھایا جائیگا۔دفترخارجہ نے مزید معلومات ومعانت کیلئے ویب سائیٹ www.mofa.gov.pk یا ٹیلی فون نمبر 05190569524 پررابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔