اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزارت خارجہ نےسینئر اور تجربہ کار صحافی طارق محمود ملک کے افسوسناک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، جنہوں نے دو عشروں سے زیادہ عرصے تک دفتر خارجہ کی سرگرمیوں کو کور کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو بلند درجات ، اس کے اہل خانہ اور دوستوں کو صبر جمیل عطافرمائے۔ترجمان نے کہا کہ طارق محمود کی موت میڈیا اور صحافی برادرانہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہیں وزارت خارجہ کے امور سمیت اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ ساتھ ان کے لاکھوں ناظرین اور ہمیشہ یاد رکھیں گے۔