وزارت خارجہ کے ترجمان کا پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکولائی گویا کی وفات پر اظہار افسوس

128
پاکستان کا سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل نہ کرنے پرمایوسی کااظہار، انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ
پاکستان کا سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل نہ کرنے پرمایوسی کااظہار، انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکولائی گویا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں رومانیہ کے سفیر عزت مآب نکولائی گویا کا انتقال ہو گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آنجہانی ایک تجربہ کار پیشہ ور سفیر تھے، پاک۔ رومانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے آنجہانی سفیر کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاںآنجہانی کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ ترجمان نے آنجہانی سفیر کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی۔