اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):سینیٹ کو بتایاگیا ہے کہ وزارت خارجہ کے کیمپ آفسز میں اخراجات میں کمی کی گئی ہے اور کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل کیا جا رہاہے ۔
جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر محسن عزیزاور دیگر ارکان کے سوالات کے جوابات میں وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے ایوان کو بتایاکہ کیمپ دفاتر اور صوبوں میں وزارت خارجہ کے دفاتر میں 40 گاڑیاں زیادہ نہیں ہیں اور ان پر اخراجات میں بھی کٹوتی کی گئی ہے تاکہ کفایت شعاری کے تحت بچت کو یقینی بنایاجا سکے۔