وزارت خزانہ میں مسیحی عملے کے لیے کرسمس کی تقریب

149
Ministry of Finance
Ministry of Finance

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزارت خزانہ میں کام کرنے والے مسیحی عملے کے لئے کرسمس کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب، اور وزارت کے سینئر افسران شریک ہوئے۔

تقریب کا آغاز ملک کی امن، سلامتی اور یکجہتی کے لئے دعا سے کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے مسیحی عملے کو دل کی گہرائیوں سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت کی تمام شہریوں کے لیے شمولیت اور مساوات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔