وزارت خزانہ نے تلور اورمہاجر پرندوں کے تحفظ کیلئے 25کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ جاری کردی

117

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزارت خزانہ نے تلور اور مائیگریٹری برڈز کے تحفظ کیلئے 25کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ جاری کردی۔ جمعرات کو وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزارت خزانہ نے تلور اور ملک میں قدرتی افزائش گاہوں کے تحفظ کیلئے پچیس کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ جاری کردی ہے اور مائیگریٹری برڈز انڈوومنٹ فنڈ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔گرانٹ وزیر اعظم کی ہدایت پر جاری کی گئی۔ وزیر اعظم نے حال ہی میں فنڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دی تھی۔ قواعد کے تحت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیر اعظم کے فوکل پرسن فنڈز کو آپریشنلائز کرنے کیلئے صوبوں کیساتھ تعاون کریںگے۔