وزارت خزانہ نے فنڈز سرینڈرکرنے کی تاریخ 15 مئی 2024مقررکردی

114
وزارت خزانہ نے فنڈز سرینڈرکرنے کی تاریخ 15 مئی 2024مقررکردی

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وزارت خزانہ نے فنڈز سرینڈرکرنے کی تاریخ 15 مئی 2024مقررکردی ہے۔وزارت خزانہ کے بجٹ ونگ کی طرف سے تمام پرنسپل اکائونٹنگ افسران کے نام جاری کردہ مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ جاری مالی سال کیلئے فنڈز سرینڈرکرنے کی تاریخ پرنظرثانی کردی گئی ہے۔

مراسلہ کے مطابق فنڈز سرینڈرکرنے کی تاریخ اب 31 مئی 2024 کی بجائے 15 مئی 2024 ہوگی۔پرنسپل اکائونٹنگ آفسران کو تمام سرینڈرآرڈرز15 مئی تک جاری کرنے اوراس کی اطلاع بجٹ ونگ کو کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اسے ایس اے پی نظام میں داخل کیا جاسکے۔