وزارت خزانہ کے ترجمان کی تردید

109

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزارت خزانہ کے ترجمان نے غیر ملکی کرنسی اکاﺅنٹس منجمد کرنے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ جمعرات کو اس حوالہ سے ایک انگریزی اخبار میں ”حکومت غیر ملکی کرنسی اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا جائزہ لے رہی ہے“ کے عنوان سے شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ بے بنیاد، جھوٹی اور من گھڑت خبر غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی عکاس ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر خزانہ کی جانب سے وزیراعظم کو ملک میں فارن کرنسی اکاﺅنٹس منجمد کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی گئی۔ یہ خبر ملک میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔