وزارت داخلہ نے افغانستان سے ملحقہ چمن بارڈر مزید 7 روز تک بند کرنے کی ہدایت

103

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وزارت داخلہ نے افغانستان سے ملحقہ چمن بارڈر مزید 7 روز تک بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے آئی جی کو لکھے گئے مراسلے میں آگاہ کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے 9 مارچ 2020ء سے مزید 7 روز کے لئے چمن کے مقام پر پاک افغان سرحد بند رکھنے کے فیصلے میں توسیع کی ہے۔ یہ فیصلہ دونوں طرف کے عوام کے مفاد میں اور کرونا وائرس کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔