وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی کارکردگی رپورٹ تیار کرنے اور پرفارمنس آڈٹ کے لیے 5رکنی سپیشل کمیٹی تشکیل دے دی

67
Ministry of Interior

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی کارکردگی رپورٹ تیار کرنے اور پرفارمنس آڈٹ کے لیے 5رکنی سپیشل کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کمیٹی کےکنوئینئر ہونگے۔

وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر پولیس بیورو،جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ،ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی اوسی یونٹ این پی بی کمیٹی کے ممبر ہونگے ۔یہ کمیٹی انسداد انسانی سمگلنگ ،اینٹی کرپشن ،کارپورٹ کرائم ،سائبر کرائم سمیت تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لے گی ۔