32.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومقومی خبریںوزارت داخلہ نے تھائی لینڈ کو انسانی سمگلنگ کا مرکز قرار دینے...

وزارت داخلہ نے تھائی لینڈ کو انسانی سمگلنگ کا مرکز قرار دینے کے دعوے کو مسترد کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وزارت داخلہ و انسداد منشیات نےتھائی لینڈ کو بدنام کرنے اور اسے انسانی سمگلنگ نیٹ ورکس سے منسلک کرنے والی سوشل میڈیا مہم کو ‘گمراہ کن اور غلط’ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ جمعہ کے روز وزارت داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کی طرف سے یہاں جاری کردہ مراسلہ کے مطابق تھائی لینڈ انسانی سمگلنگ کا مرکز نہیں ہے ۔ اس کے بجائے، دھوکہ باز اور سمگلر اپنے مفاد کے لیے معصوم لوگوں کو دھوکہ دینے اور ان کا استحصال کرنے کے لیے ملک کے نام کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

وزارت داخلہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جھوٹے وعدوں سے ہوشیار رہیں اور خود کو اور دوسروں کو انسانی سمگلنگ کے خطرات سے بچائیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کو سمگلنگ کا شبہ ہے یا آپ کو مدد کی ضرورت ہے تو فوری طور پر حکام کو اس کی اطلاع دیں۔یہ ایڈوائزری پاکستانی نوجوانوں کو انسانی سمگلروں اور دھوکہ بازوں سے لاحق خطرات سے آگاہ کرنے کی حکومت کی کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آئی ہے۔وزارت داخلہ نے انسانی اسمگلنگ کی لعنت سے نمٹنے کے لیے مہم شروع کرنے ،حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600590

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں