وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نیا پاسپورٹ جاری کردیا

59

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وزارت داخلہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو نیا پاسپورٹ جاری کردیا۔اتوار کو وزارت داخلہ کے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق نواز شریف کو 10 سال کے لیے عام پاسپورٹ جاری کیا گیا۔

انہوں نے اپنے پرانے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے بعد نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست دی تھی۔ اسے ارجنٹ کیٹیگری میں بنایا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو 19 نومبر 2019 کو چار ہفتوں کے لیے لندن جانے کی اجازت دی تھی۔