وزارت داخلہ نے مسائل کے مو¿ثر اور فوری حل کےلئے موجودہ نظام کو ای سسٹم میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے، وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز

112

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) حکومت نے وزارت داخلہ کی استعداد کار بڑھانے، شفافیت اور قابلیت کو یقینی بنانے اور مقررہ مدت میں کاموں کو مکمل کرنے کے لئے مختلف اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ کے اجراءکے موقع پر کہا کہ وزارت داخلہ نے مسائل کے مو¿ثر اور فوری حل کےلئے ہاتھ سے کام کرنے کے موجودہ نظام کو ای سسٹم میں تبدیل کرنے کے لئے ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔204 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں وزارت اطلاعات و نشریات نے 18 اگست 2018ءسے18 اگست 2020ءکے دوران متعدد شعبوں میں حکومت کی کامیابیوں اور اصلاحات کو شامل کیا گیا ہے۔ وزارت نے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے وزارت اور اس سے منسلک محکموں اور علاقائی دفاتر میں سہولت کاری ڈیسک اور وزارت میں انفارمیشن کاو¿نٹر قائم کئے ہیں۔ وزارت نے مو¿ثر اور آسان طریقے سے خدمت کی فراہمی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے موجودہ طریقہ کار میں بھی ترمیم کی ہے۔ طریقہ کار میں ترمیم کا مقصد لاقانونیت کو ختم کرنا اور صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ وزارت نے ای آفس کے استعمال کو بڑھا کر موجودہ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے، ویڈیو کانفرنسنگ کے استعمال سے ہم آہنگی کو بہتر بنانے، وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر تازہ ترین اعداد و شمار سے متعلق ڈیٹا کی معلومات، بورڈ آف انویسٹمنٹ نیٹ ورک سسٹم سے رابطے اور بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مرمت اور بحالی کے ذریعہ سکیورٹی کی نگرانی کی منصوبہ بندی کی ہے۔ وزارت داخلہ نے آن لائن ویزا نظام متعارف کرایا، ویزا آن آرائیول، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن کا آٹومیشن سسٹم، انسداد تجاوزات مہم اور اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا جائزہ لیا گیا ہے۔ وزارت نے بین الاقوامی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے قانون سازی متعارف کرانے کے ذریعے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملات پر بھی پیشرفت کی ہے۔