
اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ پولیس پر حملوں میں ملوث نہیں ہیں ان کو رہا کر دیا جائے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پولیس پر حملہ آور ہونے والوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تفتیش سے بچنے کیلئے ایسے اقدامات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔