اسلام آباد ۔ 29اگست (اے پی پی)وزارت داخلہ کی طرف سے شہریوں کو اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے کی یاد دہانیوں کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے ابھی تک وزارت داخلہ سے رجوع نہیںکیا۔ مقررہ تاریخ کے بعد یہ شہری قانونی مشکلات اور مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ وزارت کے ذرائع نے پیر کو بتایا کہ وزارت داخلہ گزشتہ ادوار میں جاری ہونے والے اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹر ائزڈ …
وزارت داخلہ کی شہریوں کو اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے کے لئے 30 نومبر 2016ءتک کی حتمی ڈیڈی لائن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29اگست (اے پی پی)وزارت داخلہ کی طرف سے شہریوں کو اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے کی یاد دہانیوں کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے ابھی تک وزارت داخلہ سے رجوع نہیںکیا۔ مقررہ تاریخ کے بعد یہ شہری قانونی مشکلات اور مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ وزارت کے ذرائع نے پیر کو بتایا کہ وزارت داخلہ گزشتہ ادوار میں جاری ہونے والے اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹر ائزڈ اور تجدید کرانے کیلئے شہریوں کو بار بار موقع فراہم کرتی رہی اور اس ضمن میں درجنوں بار اخبارات میں اشتہارات دیکر شہریوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ مقررہ مدت میں اپنے لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ اور تجدید کرالیں ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے اگرچہ اس مہم کے بعد اپنے لائسنسز کمپیوٹر رائز کرائے اور اس دوران بڑی تعداد میں بوگس اسلحہ لائسنسوں کی نشاندہی بھی ہوئی ۔ جس پر متعلقہ افراد اور اس میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی تاہم ابھی بھی بڑی تعداد میں ایسے شہری موجود ہیں جنہوں نے لائسنس کمپیوٹر ائزڈ کرانے کیلئے نادرا سے رجوع نہیں کیا ۔








