اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وزارت داخلہ کے سپیشل سیکریٹری شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن و امان کے فروغ کے لئے منی لانڈرنگ، منظم جرائم، انسانی سمگلنگ اور سرحد پار مداخلت روکنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ نیویارک سے موصول ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق اقوام متحدہ کی پولیس سے متعلق موجودہ اور مستقبل کے رجحانات کے بارے میں اقوام …
وزارت داخلہ کے سپیشل سیکریٹری شعیب صدیقی کا اقوام متحدہ کے پولیس سربراہان کے اجلاس سے خطاب
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وزارت داخلہ کے سپیشل سیکریٹری شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن و امان کے فروغ کے لئے منی لانڈرنگ، منظم جرائم، انسانی سمگلنگ اور سرحد پار مداخلت روکنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ نیویارک سے موصول ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق اقوام متحدہ کی پولیس سے متعلق موجودہ اور مستقبل کے رجحانات کے بارے میں اقوام متحدہ کے پولیس سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی پولیس کے واضح مینڈیٹ پر زور دیتا ہے جس پر کامیابی سے عمل درآمد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے ذاتی نگرانی اور قائدانہ کوششیں کر رہی ہے۔








