اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزارت دفاعی پیداوار کی تشکیل نو کے لئے وزارت دفاعی پیداوار راولپنڈی میں بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ زبیر گیلانی، وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے بریفنگ میں شرکت کی۔ بریفنگ کے دوران وزارت دفاعی پیداوار کے تاریخی پس منظر اور گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ہونے والی …
وزارت دفاعی پیداوار کی تشکیل نو کے لئے وزارت دفاعی پیداوار راولپنڈی میں بریفنگ کا اہتمام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزارت دفاعی پیداوار کی تشکیل نو کے لئے وزارت دفاعی پیداوار راولپنڈی میں بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ زبیر گیلانی، وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے بریفنگ میں شرکت کی۔ بریفنگ کے دوران وزارت دفاعی پیداوار کے تاریخی پس منظر اور گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ہونے والی کامیابیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت کی کمزوریوں اور ایشوز پر بات چیت کی گئی اور سفارشات مرتب کی گئیں۔ موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق وزارت کی تشکیل نو کی پالیسی کے تناظر میں سفارشات پیش کی گئیں ہیں۔ وزارت اور اس کے منسلک خود مختار اداروں کی تشکیل نو بارے وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات سے تبادلہ خیال کیا گیا جنہوں نے وزارت دفاعی پیداوار کی تجاویز کو سراہا۔








