لاہور۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت منگل کے روز ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اجلاس میں 20 اکتوبر سے ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے افسران نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ تھر کول ٹرانسپورٹیشن پراجیکٹ کی جزئیات اور تفصیلات مرتب کر لی گئی ہیں۔ اس موقع پر افسران نے کہا کہ ایم ایل ون، ٹو، تھری کی بحالی پر جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں ہیروک برج پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے ٹرینوں کی آکیوپینسی، پنکچوئلٹی اور صفائی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔