19.4 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومقومی خبریںوزارت سیفران نے کامیابی کے ساتھ اہم سنگ میل عبور کر لئے،...

وزارت سیفران نے کامیابی کے ساتھ اہم سنگ میل عبور کر لئے، سالانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وزارت ریاستیں و فرنٹیئر ریجنز (سیفرون) نے اپنی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں مختلف شعبوں میں اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جن میں افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ ، پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنا اور افغان مہاجرین کے قانونی مقدمات شامل ہیں۔ اس حوالہ سے دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق نادرا نے افغان مہاجرین کے بچوں کو پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنا شروع کر دیا ہے جو ان کی شناخت اور ضروری خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔

اس دستاویز میں دعوی کیا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 58،492 پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) اور 24،137 افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والوں کی رضاکارانہ وطن واپسی میں سہولت فراہم کی گئی ہے جو ان کی وطن واپسی کے عمل میں ایک اہم سنگ میل کی عکاسی کرتی ہیں۔ مزید یہ کہ ملک کے اہم شہروں میں صرف 4 پروف آف کارڈ موڈیفیکیشن (پی سی ایم) مراکز کام کر رہے تھے جو افغان مہاجرین کے گم شدہ کارڈوں یا پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈز میں کسی ترمیم کی صورت میں سہولت فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے تھے۔

- Advertisement -

اب پی سی ایم کی تعداد کو 11 تک بڑھا دیا گیا ہے جو پی او آر کارڈز میں ضروری ترمیم کے ساتھ ساتھ یو ایم آر ایف کیسز کے معاملات میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔ شکایات کے ازالے کے فروغ کے لئے، شکایت سے نمٹنے کے طریقہ کار (سی ایچ ایم) بھی قائم کیا گیا ہے، ایک آن لائن پورٹل خاص طور پر افغان پناہ گزینوں کے لئے تیار کیا گیا ہے جس میں آسانی سے ان کی شکایات کی تلاش اور کا سراغ لگایا جاسکتا ہے۔

پناہ گزینوں کے علم کو بہتر بنانے کے لئے سی سی اے آر ، سی اے آرز اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے عملے کی صلاحیت کی تعمیر اور فروغ کے لئے بھی لرننگ پروگرام (آر ایل پی) شروع کیا گیا ہے۔ افغان پناہ گزینوں سے متعلق قانونی مقدمات کو تیزی سے نمٹانے۔ کی کوشش کی گئی ہے، انتظامیہ نے متعلقہ عدالتوں کے ذریعہ ان معاملات کی فعال طور پر نگرانی کی جس سے بروقت حل اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکا۔

اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کی مشغولیت: جنیوا میں یو این ایچ سی آر ایگزیکٹو کمیٹی (ایکس کام) کے 75 ویں اجلاس کا انعقاد سال 2024 میں ہوا تھا جس میں چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین کے ساتھ وزارت سیفرون کے ممبران نے فعال طور پر حصہ لیا تھا۔ پناہ گزین انتظامیہ کے اداروں کی بہتری کیلئے (SIRA) پروجیکٹ کو خطرات سے پاک اور کارکردگی کو اطمینان بخش بنانے کیلئے ڈیٹ کیا گیا تھا اور تیسری پارٹی کی توثیق ان اقدامات کو اجاگر کرتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572121

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں