وزارت سیفران کے زیر اہتمام فاٹا و فرنٹیئر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم جاری

135
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزارت سیفران کے زیر اہتمام فاٹا و فرنٹیئر ریجنز میں منگل کو دوسرے روز بھی پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاﺅکے قطرے پلانے کی مہم جاری رہی۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق فاٹا میں پولیو مہم گزشتہ روز شروع ہوئی تھی جو منگل کو دوسرے روز بھی جاری رہی ، مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ مہم کی نگرانی فاٹا و فرنٹیئر ریجنز کے کمشنرز، پولیٹیکل ایجنٹ کر رہے ہیں۔ پولیوورکر کے تحفظ کیلئے لیویز پیرا ملٹری فورس کے اہلکار ٹیموں کو سیکورٹی دے رہے ہیں جبکہ حساس علاقوں میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان آرمی پولیو ٹیموں کو سیکورٹی دے رہی ہے۔ حکام کے مطابق پولیو ٹیموں کی یونیسف اور ڈبلیو ایچ او کی ٹیمیں مانیٹرنگ کر رہی ہیں جبکہ ہر ایجنسی کی تحصیل ہیڈ کوارٹر میں متعلقہ علاقوں کیلئے پولیو کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔