وزارت سیفران کے ڈپٹی سیکرٹری عرفان خان کی”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) حکومت پاکستان افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں مزید اضافہ نہیں کرے گی‘رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 31دسمبر 2016 جبکہ غیررجسٹرڈ کی15نومبر2016ءہے پاکستان سے افغان مہاجرین کی انخلاءکا سلسلہ جاری ہے‘ اب تک 48ہزار 557افراد واپس افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ جمعرات کو وزارت سیفران کے ڈپٹی سیکرٹری عرفان خان نے ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) حکومت پاکستان افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں مزید اضافہ نہیں کرے گی‘رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 31دسمبر 2016 جبکہ غیررجسٹرڈ کی15نومبر2016ءہے پاکستان سے افغان مہاجرین کی انخلاءکا سلسلہ جاری ہے‘ اب تک 48ہزار 557افراد واپس افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ جمعرات کو وزارت سیفران کے ڈپٹی سیکرٹری عرفان خان نے ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے افغان مہاجرین کی تقریباً تیس سالہ میزبانی کی ہے جو طویل مدتی اور عالمی سطح پر تاریخی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر پاکستان سے افغانستان واپس جانے والے مہاجرین کو نقد امداد فراہم کر رہا ہے ایک شخص کو چار سو ڈالر امداد اور اگر ایک خاندان کے سات افراد ہیں تو ان کو دو ہزار آٹھ سو ڈالر فراہم کئے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply