اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وزارت صحت نے عوام الناس کو بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔ جمعہ کو وزارت صحت کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد میں دوبارہ روزبروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔ عوامی مقامات پر بے احتیاطی سنگین نتائج کو دعوت دے سکتی ہے ۔اس لئےاپنے پیاروں کی خاطر ماسک کا استعمال یقینی بنائیں ، آپس میں فاصلہ رکھیں اور بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں۔