اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ہدایت جاری کی ہے کہ وزارت فوڈ سیکورٹی ایک کوئیک رسپانس سسٹم قائم کرے تاکہ کپاس کی فصل پر حملہ کرنے والی بیماریوں سے نمٹنے کےلئے کسانوں کی فوری مدد کی جاسکی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ زراعت اور ٹیکسٹائل کی صنعتیں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی …
وزارت فوڈ سیکورٹی بیماریوں سے نمٹنے کےلئے کسانوں کی فوری مدد کیلئے کوئیک رسپانس سسٹم قائم کرے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ہدایت جاری کی ہے کہ وزارت فوڈ سیکورٹی ایک کوئیک رسپانس سسٹم قائم کرے تاکہ کپاس کی فصل پر حملہ کرنے والی بیماریوں سے نمٹنے کےلئے کسانوں کی فوری مدد کی جاسکی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ زراعت اور ٹیکسٹائل کی صنعتیں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان اکنامی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کپاس کی فصل میں فی ایکڑ کمی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلاننگ کمیشن میں پاکستان میں کپاس کی فصل میں بحران پر غور کرنے کےلئے ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے کو موسمی تبدیلی اور بین الاقوامی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا ہے۔








