وزارت قانون و انصاف کے مختلف جاری اور نئے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 9618.805 ملین روپے مختص

162
#budget2024
#budget2024

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):مالی سال 25-2024 کے لئے سرکاری شعبہ کےترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں وزارت قانون و انصاف کے مختلف جاری اور نئے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 9618.805 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

پی ایس ڈی پی رپورٹ کے مطابق کے مطابق 30 جون 2024 تک ان منصوبوں کے لئے 3060.003ملین روپے کے فنڈزجاری کر دیئے جائیں گے جبکہ آئندہ مالی سال 25-2024 میں وزارت قانون و انصاف کے پہلے سے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 1230 ملین روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔ان منصوبوں میں پہلے سے جاری 9 جبکہ ایک نیامنصوبہ بھی شامل ہے۔