اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزارت قومی صحت سروسز نے 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو کورونا سے بچائو کی ویکیسن لگوانے کی ہدایت کر دی۔ منگل کو وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ہماری کمیونٹی میں بچوں کو صحت مند رکھنے میں مدد کے لیے براہ کرم 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو کورونا سے محفوظ ر کھنے کے لئے ویکسین لگوائیں۔بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں- آئیے ہم سب انہیں محفوظ اور صحت مند رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔